• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Salman Khans Health Secrets Vegetables And Exercise

سلمان خان کی صحت کا بس اتنا ہی راز ہے کہ وہ مچھلی اور گوشت کی بجائے سبزیاں کھاتے ہیں، اور ایکسرسائز کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان زندگی کی 50 سے زائد بہاریں دیکھنے کے باوجود نوجوان اور پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔سلمان خان کی صحت اور ان کے لچکدار جسم کے دیوانے نہ صرف ان کے مداح ہیں، بلکہ ریتک روشن اورارجن کپور جیسے اداکار بھی ان کے صحت مند جسم کی تعریف کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سلمان خان نے اپنی صحت کے رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں اور ایکسرسائزکرتے ہیں-

انہوں نےبتایاکہا کہ گوشت اور مچھلی کی اقسام کے علاوہ ہر چیز کھاتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ مچھلی، گوشت اور سی فوڈ میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔سلطان ہیرو نے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بھوک لگتی ہے، اور جب وہ کچھ کھانا چاہتے ہیں تو جو بھی چیزیں گھر میں موجود ہوتی ہیں، انہیں مکس کرکے کھالیتے ہیں، جسے وہ مِکچرکہتے ہیں۔

ایکسرسائز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یومیہ صرف 20 سے 30 منٹ جِم جاتے ہیں، لیکن جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ عمر رسیدہ ہو رہے ہیں، وہ جِم کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔

 

تازہ ترین