• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، لگژری عمارت میں زیر زمین رہائشی کمرے منظر عام پر

Underground Home Housing 400 People Discovered Beneath Chinese Apartment Complex

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک مہنگے رہائشی کمپلیکس میں زیرزمین رہائشی کمرے منظرعام پر آئے ہیں جس میں4سو مزدور  رہائش پذیر تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے شمال مشرقی حصے میں واقع جولونگ گارڈنز کے زیرزمین کھڑکیوں کے بغیر کمرے ہیں اور باہرنکلنےکا صرف ایک ہی راستہ ہے۔

یہ رہائشی کمپلیکس امیر رہائشیوں کے لیے مشہور ہے،ان زیر زمین کمروں کے کرائے دار ان 10لاکھ لوگوں میں شامل ہیں جو شوزو یا ’’چوہا قبیلے‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں اور بیجنگ میں 1970اور 1980کی دہائی میں تعمیر کیے جانے والے بم شیلٹرز اور بنکرز میں رہتے ہیں۔

چائنہ نیشنل ریڈیو کی چینی زبان میں نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولونگ گارڈنز میں رہنے مالکان کو اس وقت شک گزرا جب انہوں نے کمپلیکس میں اجنبی چہروں کو دیکھنا شروع کیا،جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ کمپلیکس کے ایک عمارت کی بیسمنٹ میں خفیہ کمرے ہیں۔

زیرزمین جگہ کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ’’سونے کی جگہیں، کچنز اورسگریٹ نوشی کا کمرہ‘‘بھی شامل تھا۔

یہاں رہنے والے کرایے داروں میں تارکین وطن مزدور تھے اور ان کا طرز زندگی جولونگ گارڈنز کے دیگر رہائشیوں سے یکسر مختلف تھا۔

تازہ ترین