• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘نمائش سے قبل ہی ٹیکس فری قرار

Film Toilet Aik Prem Kitha Declared As Tax Free Before Show

بالی وڈ ایکٹر اکشے کمار کی فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“کو بھارت کی مختلف ریاستوں میں نمائش سے قبل ہی ٹیکس فری قرار دے دیا گیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ کا ٹریلر منظر عام پر آنے کے بعد مودی حکومت نے حکمراں جماعت بی جے پی کے زیر انتظام چلنے والی متعدد بھارتی ریاستوں میں فلم کو ٹیکس فری قرار دے دیا ہے ۔

فلم میں نریندرہ مودی کی مہم ”صاف ستھرا بھارت“ اور دیگر سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

فلم کے ہدایت کار شری نارائن سنگھ ہیں ۔فلم11اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

تازہ ترین