• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یلغار پاکستان کی سب سے بڑی ایکشن تھرلر فلم ریلیز کے لئے تیار

Pakistans Biggest Action Thriller Movie Yalghaar Is Ready To Release

پاکستان کی ایکشن تھرلر فلم "یلغار"عید الفطر کے موقع پر ریلیز کے لئے تیار ہے ۔اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے اس کی اسکرننگ بھی ہوئی جس میں آئی آیس پی آر کے ڈائریکٹرجزل آصف غفور اور سابق ڈی جی عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔

یلغار کی منفردکہانی حب الوطنی ،لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا احاطہ کرتی ہے ۔ اس فلم میں پاک فوج کی پاکستان سے محبت کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ جسے دیکھ کر ہر محب وطن کے اندر جوش ، جذبہ اور وطن عزیز کے لیے محبت یقینا پیدا ہو گی۔

یلغار اپنی متاثرکن کہانی اور بھرپور ایکشن کی بدولت ہردیکھنے والےکو اپنے سحر میں جکڑے رکھے گی۔ یلغار پاکستانی سینما کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے جو سب سے بڑے بجٹ اور پروڈکشن کرو کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر میں دیکھنے والو ں پر اپنا اثر ضرور مرتب کرے گی۔

یلغارکے مصنف ، ہدایت کار اور پیش کار ڈاکٹر حسن راناکا کہنا ہے کہ یلغار نہ صرف میری محنت کا پھل ہے بلکہ یہ میرا جذبہ اور جنون بھی ہے ۔ہوسکتا ہے کہ یہ فلم کسی کو پسند نہ بھی آئے لیکن مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ناظرین کو اس فلم میں میری اور اداکاروں کی محنت اور کاوش ضرور پسند آئے گی کیوں کہ اس فلم میں درحقیقت ہمارا خون اور پسینہ شامل ہے۔

یلغار عید الفطر پر سینما گھرو ں کی زینت بنے گی ، یہ پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جو بیک وقت دنیا کے ساٹھ ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین