• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Priyanka Chopra Becomes Worlds No 1 Actor

 اللہ دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کردیتا ہے !یہ کہاوت آج کل ’جنگلی بلی‘ کے نام سے مشہور ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا پر خوب جمتی ہے۔

پہلے بالی ووڈمیں نمبر ون ،پھر دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز اوراب دنیا کی ’ٹا پ موسٹ ایکٹریس‘ ہونے کاخطاب انہیں دیا جارہا ہے۔اسی کو تو کہتے ہیں کامیابیاں قدم چھوم رہی ہیں۔

’ ہالی ووڈ رپورٹر‘ کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق پریانکاچوپڑا ہالی ووڈ اداکاروں میں سے آگے نکل گئی ہیں۔

غیر معمولی باصلاحیت رکھنے والی اداکارہ نے ’انڈین آئکن‘ یعنی ’دنیا بھر میں بھارت کی پہچان ‘بننے میں زیادہ عرصہ نہیں لگایا۔ اس نئی ٹاپ 10ایکٹر لسٹ کے بعد پریانکا نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کی بھی نمبر ون اداکارہ ہیں ۔

سروے میںپریانکا کے علاوہ ڈوانے جانسن ،جانی ڈیپ،ون ڈیزیل ، گیل گیڈت اور دیگر پرسنلٹیز بھی شامل تھیں لیکن کامیابی کاہما پریانکا کے سر پر بیٹھا۔

ایسے میں فیس بک ہو یا ٹوئیٹر ،انسٹاگرام ہو،یوٹیوب ہو یاگوگل پلس ہر۔۔۔۔ جگہ پریانکا چوپڑا کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا جس کےبعد دنیا کی نمبر ون اداکارہ کا اعزاز بھی دیسی گرل نے اپنے نام کرلیا ۔

 

 

 

 

 

تازہ ترین