• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنزٹرافی جیتنے کا مطلب دنیا فتح کرلینا نہیں،آفریدی

Champion Trophy Winning Not Means To Conquer The Worldafridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ سرفراز اینڈ کمپنی نے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اور اس کارنامے کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

سابق کپتان کا مزید کہناتھاکہ امید نہیں تھی پاکستان جیت جائے گا ، سب نےناقابل یقین پرفارمنس دی اور جس طرح کھلاڑیوں کا شاندار استقبال ہوا وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کامائنڈ سیٹ اب تبدیل ہوچکا ہے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کھیلنا ضروری ہوگیا، اب بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آفریدی نے مزید کہا کہ سوشل میڈيا پر دونوں ملکوں کےشائقین کی نوک جھونک کرکٹ کا کریز بڑھاتی ہے،پہلے وہ جیت رہے تھے تو ہم نے برداشت کیااور اب ہم جیتے ہیں تو وہ برداشت کریں۔

تازہ ترین