• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت داعش کو اسلحہ وآلات فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک

Indias Second Largest Country To Provide Weapons To Isis

ترکی کے بعد بھارت داعش کو اسلحہ ودیگر آلات فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

دنیا بھر میں فوجی ہتھیاروں کی سپلائی اور ان کے ذمہ دار ممالک پر نظر رکھنے والی کنفلکٹ آرمومنٹ ریسرچ نامی ادارے کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

کنفلکٹ آرمومنٹ ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش جو بم اور دھماکا خیز مواد استعمال کررہی ہے اس کی تاریں، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز اور دیگر سامان ترک اور بھارتی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں، ان میں ترک کمپنیوں کی تعداد 13 اور بھارتی کمپنیوں کی تعداد 7 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کل 51 کمپنیوں کا اسلحہ وگولہ بارود استعمال کررہی ہے جو 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان میں روس، امریکا، برازیل، بلجیم، ہالینڈ اور جاپان بھی ہیں لیکن ترک کمپنیاں پہلے اور بھارتی ادارے دوسرے بڑے سپلائر ہیں۔

ان میں سرفہرست ترکی ہے اور ترکی میں تیار کردہ 700 اقسام کا اسلحہ اور جنگی آلات میدانِ جنگ سے برآمد کی گئی ہیں۔

تازہ ترین