• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک: کاروبار کے اختتام پر 560 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock 560 Points Added At The End Of Business

سیاسی کشمکش پر اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا، شیئرز بازار کا 100 انڈیکس کاروبارکےدوران ہزار گرا ،آٹھ سو چڑھا، کاروبار کا اختتام 560 پوائنٹس اضافے پر کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ سے بھرپور دن گزرا،100 انڈیکس نے آج 1937 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 43826 کی کم ترین سطح تک گرااور پھر 45763 تک بلند ہواجبکہ کاروبار کا اختتام 45474 پر کیا۔

کاروبار کے دوران 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت16 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔

معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ مرتب ہونے او ر سپریم کورٹ کے فیصلے تک مارکیٹ دباؤـ کا شکار رہے گی۔

محمدسہیل کا مزید کہنا ہے کہ بعض سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ تفتیش اور کورٹ معاملات کے سبب حکومت کی توجہ معیشت پر ثانوی رہے گی جو مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

تازہ ترین