• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا سائبیرین فوج کو ایک ملین ڈالر کے عسکری آلات کا عطیہ

China Donated One Million Dollars Military Hardware To Siberian Army

چین کی جانب سے سائبیرین فوج کے لئے ایک ملین ڈالر کے عسکری آلات بطور عطیہ دئے گئے ہیں، آلات میں 16ربر کی کشتیاں مع فالتو انجن ،5برفانی موبائلز جیپ اور بارود اور منشیات کی نشاندہی کرنے والی 10پورٹیبل ڈیوائسز شامل ہیں۔

سائبیریا کے شہر پینسوو میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں یہ آلات سائبیرین فوج کے حوالے کئے گئے، اس تقریب میں سائبیرین صدر الیگزینڈر فوسک، وزیر دفاع زوران ڈی جے اوڈیجیوک اور سائبیریا میں تعینات چینی سفیرلی مین چھینگ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی و سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سائبیرین وزیر دفاع نے کہا کہ چین کی جانب سے فوجی آلات عطیہ کرنا کوئی پہلا موقع نہیں ہے ۔چین نے سیلاب میں بھی ہماری دل کھول کر مدد کی ہے ۔جب جب سائبیریا کو چین کی مدد کی ضرورت پڑی چین سب سے پہلے آگے بڑھا ہے۔

چین نے سائبیرین حکومت کو 1.5ملین ڈالر کے آئی ٹی آلات اور 20ایمبولینس بھی 2014میں سیلاب زدگان کے لئے بطور تحفہ ارسال کی تھیں۔چینی سفارتکار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا یہ عطیہ دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔چینی فوج اور عوام نے ہمیشہ اپنے اچھے دوستوں کویاد رکھا ہے ۔

 

تازہ ترین