• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچری پر کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی، فخر زمان

Kohli Century On The Resolution Dhoni Did Not Proud Zaman

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان نے کہا ہے کہ سنچری بنانے پر انہیں ویرات کوہلی نے داد دی، مگر دھونی نے نہیں دی ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے فخر زمان نے فائنل میں اظہر علی کے آؤٹ ہونے کا قصہ بھی سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اظہر علی اس وجہ سے رن آؤٹ ہوئے کہ انہوں نے اظہر علی کی آواز نہیں سنی تھی۔

پروگرام میں شاداب خان اور عماد وسیم نے بھی شرکت کی ۔

فخر زمان نے بتایا کہ سنچری کے بعد انہیں کس بھارتی کھلاڑی نے داد دی اور کس نے نہیں دی۔

شاداب خان نے کہا کہ انہیں یوراج سنگھ کو گیند کرانے کے بعد پورا یقین تھا کہ وہ آؤٹ ہیں۔

فخر زمان نے بتایا کہ انہیں ٹریننگ تک کی سہولتیں دست یاب نہیں تھیں، اس کے باوجود انہوں نے محنت کی۔

عماد وسیم نے کہا کہ کرکٹ میچ جنگ نہیں ہوتا اسے کھیل ہی سمجھنا چاہیے۔

کھلاڑیوں نے اتفاق کیا کہ انہیں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر پہنچا۔

تازہ ترین