• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Film Namaloom Afrad 2

’نامعلوم افراد‘ ایک بار پھر بڑی اسکرین پردھوم مچانے آرہے ہیں ، بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل جلد آرہا ہے، نئی فلم ’نامعلوم افراد ٹو‘ کی تعارفی تقریب کراچی میں ہوئی ۔

بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ نے 2014 میں بے حد دھوم مچائی تھی اور اب اس فلم کا دوسرا حصہ یعنی سیکوئل ’نامعلوم افراد ٹو‘
کے نام سے بنایا گیا ہے۔

کراچی کےمقامی سنیما میں اسٹا رکاسٹ کے ساتھ فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا۔ فلم کے اداکار تقریب میں بے حد پرجوش دکھائی دیئے۔

مشہور ٹی وی اداکارہ مرینہ خان ’نامعلوم افراد ٹو‘ سے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہی ہیں جبکہ ہانیہ عامر کی بھی بطور ہیروئن یہ پہلی فلم ہے۔

’نامعلوم افراد ٹو‘ کا آغاز بالکل وہیں سے ہوگا جہاں سے پہلی فلم یعنی ’نامعلوم افراد ‘ ختم ہوئی تھی، فلم میں وہ سب مصالحہ موجود ہے جو پبلک دیکھنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین