• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: غیر سفید فام ڈاکٹر سے علاج کرانے سے انکار

Canada Non White Doctor Refuses To Treat

کینیڈا میں سفید فام ماں نے غیر سفید فام ڈاکٹر سے اپنے بیٹے کا علاج کرانے سے انکار کر دیا۔

مِسی سَوگا کے ایک کلینک کی خاتون اہلکار نے سفید فام خاتون کو بتایا کہ اس وقت کوئی سفید فام ڈاکٹر موجود نہیں ہے تو خاتون غصے میں آگئی بولی، وہ سفید فام ڈاکٹر سے ہی علاج کرائے گی، جو کینیڈا میں پیدا ہوا ہو، اس کے دانت براؤن نہ ہوں اور وہ انگلش بولتا ہو۔

اس بات پر کلینک میں بیٹھے افراد کی خاتون سے بحث ہوگئی، ایک خاتون نے انہیں مغرور اور متعصب کہا توسفید فام خاتون اس پر برس پڑی اور بولی کہ تم مجھ پر اس لئے چلا رہے ہو کیوں کہ میں سفید فام ہوں۔

تازہ ترین