• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوان شہید کردیئے

Indian Forces Martyr Three Kashmiri Citizens In Iok

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فو ج نے مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نےایک مکان دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پلوامہ میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا جس کے ملبے سے 3 کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، شہادتوں کی اطلاع ملتے ہی وادی بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔

تازہ ترین