• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ : خوبصورت ترین گاؤں کی تصاویر لینے پر پابندی

Swiss Village Bans Tourist From Taking Photos Because Its Too Beautiful

سوئٹزرلینڈ میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جس کی خوبصورتی کی وجہ سے وہاں سیاحوں کے تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ویسے تو سوئٹزرلینڈ کا نام آتے ہی ذہن میں بلند و بالا پہاڑ اور نیلے رنگ کے بہتے پانی کی جھلک ذہن میں آتی ہے اور دل یہی چاہتا ہے کہ کاش ایک مرتبہ سوئٹزرلینڈ کو حقیقی آنکھوں سے دیکھا جائے۔

سوئٹزرلینڈ کے چھوٹے سے گاؤں برگن کو یورپ کا سب سے حسین مقام قرار دیا جاتا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے وہاں ہر وقت سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور حال ہی میں گاؤں کے حسین نظاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر لوگوں نے مختلف رائے دیں ۔ زیادہ تر لوگوں نے وہاں نہ جانےپر مایوسی جبکہ بعض نے حسد کا اظہار کیا۔

برگن گاؤں کی انتظامیہ کو جب معلوم ہوا کہ لوگ سوشل میڈیا پر گاؤں کی تصاویر وائرل توانہوں نے گاؤں کے حسین مناظر کی تصاویر بنانے پر پابندی لگاتے ہوئے نیا قانون بھی پاس کردیا ۔

گاؤں کی کونسل نے سیاحوں کے تصاویر بنانے پر پابندی کے لئے قانونی دستاویز کی منظوری دی جسے بعدازاں میئر کے پاس منظوری کے لئے پیش کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گاؤں کی خوبصورت تصاویر کو دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا پر حسد میں مبتلا ہورہے ہیں اس لئے تصاویر بنانے پر پابندی ہونی چاہیے۔

میئر نے گاؤں کی کونسل کی دستاویز منظور کرتے ہوئے برگن میں سیاحوں کے تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی اور ساتھ ہی نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سیاح کو 5 یورو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین