• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کی فلمی دنیا بھی قطر کے خلاف بائیکاٹ میں شامل

Egyptian Film World Also Included Boycott Against Qatar

قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے عرب ملک مصر کی فلمی دنیا بھی اس بائیکاٹ میں شامل ہوگئی ہے۔

اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر قطری سینما گھروں میں نئی جاری ہونے والی مصری فلم نہیں دکھائی جارہی اور مصری فلم اسٹار محمد رمضان کے قطر میں مقیم مداح ان کی اس نئی فلم سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے۔

محمد رمضان کی نئی فلم ’’ جواب اعتقال‘‘ ( وارنٹ گرفتاری) آئندہ ہفتے عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

اس فلم کے ٹریلر کے ساتھ ایک خصوصی نوٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فلم قطر کے سوامصر، اردن، لبنان، سوڈان اور عراق میںدکھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 5 جون کو قطر کے ساتھ ہرقسم کے سفارتی، سیاسی اور معاشی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عید پر جاری کی جانے والی دوسری مصری فلمیں بھی قطر میں دکھائی جائیں گی یا نہیں۔

تازہ ترین