• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینفل ٹاورکے متاثرہ خاندانوں کے لئے پرآسائش عمارت

Paradise Building For Affected Families Of The Grenfel Tower

برطانوی دارالحکومت لندن میں گزشتہ دنوں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گرینفل ٹاورکے متاثرہ خاندانوں کی رہائش کے لئے 2ارب پائونڈ مالیت کی ایک پرآسائش عمارت خرید لی گئی ہے جس میں ایک نجی سینما اورایک سوئمنگ پول بھی شامل ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کنسنگٹن ہائی اسٹریٹ آبادی میں نئے تعمیر شدہ 68فلیٹس ان لوگوں کے لئے خریدے گئے ہیں جو آگ کے شعلوں میں گرینفل ٹاورمیں موجودگھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔

اس بلاک میں واقع فلیٹس کی قیمتیں پندرہ لاکھ پائونڈ سے شروع ہوتی ہیں ۔

ان اپارٹمنٹس میں ان متاثرہ خاندانوں کو رہائش دی جائے گی ،یہ ان 120قابل رہائش گھروں کا حصہ ہیں جو ان کے ساتھ تعمیر کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین