• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی آبادی 7برس میں چین سے زیادہ ہوگی

Indias Population Will Be More Than China In 7 Years

....صالح ظافر.... بھارت میں ’’آبادی کا بم‘‘ پھٹنا لازمی ہوگیا ہے کیونکہ بھارت کی آبادی 2024 میں چین سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اندازے سے بھی دو سال پہلے ہوجائے گا۔

اقوام متحدہ کی پیش گوئی کے مطابق بھارت کی آبادی 2030 میں ڈیڑھ ارب نفوس پر مشتمل ہوگی۔

اقوام متحدہ کے محکمہ معاشیات اور سماجی امور کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ بعنوان دی ورلڈ پاپولیشن پروسپیکٹ: دی 2017 ریویزن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت چین کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ ہے اور بھارت کی آبادی ایک ارب 34 کروڑ ہے۔

دونوں ممالک کی آبادی بالترتیب دنیا کی مجموعی آبادی کا 19 اور 18 فیصد ہے اور رپورٹ کے مطابق محض آئندہ سات برس میں 2024 تک بھارت کی آبادی چین سے آگے نکل جائے گی۔

تازہ ترین