• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبلے نے بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی

Kumbale Broke Silence After Leaving Indian Coaching

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مستعفی کوچ انیل کمبلے نے خاموشی توڑ دی، انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور کپتان ویرات کوہلی سے ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی، کوہلی کو ان کا کوچنگ اسٹائل پسند نہیں تھا۔

انیل کمبلے نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ان کے اور کوہلی کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے خیال اب یہ عہدہ چھوڑ دینا ہی درست فیصلہ ہے۔

کمبلے کے کوچ کی عہدہ کی مدت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ختم ہو گئی تھی لیکن اس کے ٹھیک بعد 23 جون سے شروع ہو رہے ویسٹ انڈیز کے دورے تک فرائض انجام دینا تھے لیکن اس سے ٹھیک پہلے ہی سابق کرکٹر نے اپنے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کمبلے اور کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں کئی ہفتوں سے زیرگردش تھیں۔ اس تنازع کا ڈراپ سین چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر ہوا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی آسامی کا اشتہار مئی میں شائع کر دیا تھا تاہم یہ بھی کہا تھا کہ بورڈ حکام کمبلے کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کے حامی ہیں۔

اسی وقت کرکٹ حلقوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا کہ جب ٹیم بہتر کارکردگی پیش کررہی ہے تو کوچ کی تبدیلی کیوں ۔

 

تازہ ترین