• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ناقص مٹھائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Crackdown Against Unhygienic Sweets In Punjab

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص مٹھائیوں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ لاہور میں ایک جبکہ راولپنڈی میں 2 مٹھائیوں کے پیداواری یونٹ سیل کردئیے گئے۔

میٹھی عید سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی کے نام پر عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے، جس کے دوران وحدت روڈ لاہور پر عربین ڈیلائٹس نامی مٹھائی کی دکان پر چھاپا مار کر 6 من مضر صحت مٹھائی، 10 من ناقص کھویا اور دیگر اجزا تلف کرکے دکان سیل کر دی۔

ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی نور الامین مینگل نے بتایا کہ مٹھائی میں کا کروچ اور کیڑے مکوڑے پائے گئے جبکہ تیار مٹھائیاں گندے فرش پر رکھی گئی تھیں۔

راولپنڈی میں بھی ولی بیکرز اور الفلاح بیکرز کے پروڈکشن یونٹس سیل کر دیئے گئے۔ ان یونٹس کو 3بار وارننگ دی گئی تھی، مگر انہوں نے نہ تو مضر صحت اور ناقص اجزا کا استعمال ترک کیا اور نہ ہی صفائی کی صورتحال بہتر بنائی۔

ان یونٹس سے 31 من ناقص مٹھائی اور 17 من خام مال تلف کر دیا گیا۔

تازہ ترین