• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Daniel Day Lewis Announces Retirement

جی ہاں ۔۔۔ہالی ووڈ انڈسٹری کا نور اور برطانوی سپر اسٹار سر ڈینیل ڈے لوئس نے ہالی ووڈسے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والےسر ڈینیل کی ریٹائرمنٹ سے متعلق افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے ترجمان کی جانب سےکی گئی ۔

خبر کی تصدیق کے بعد ہالی ووڈ کمیونٹی سمیت سر ڈینیل کے مداح اور برطانوی اداکار بھی حیرت میں مبتلا ہیں ۔

ڈینیل کےترجمان لیس لی ڈارٹ کا کہنا ہے کہ سر ڈینیل ڈے لوئس اپنے ساتھ کام کرنےوالے تمام دوستوں ،ناظرین اور مداح کے شکر گزار ہیں جن کی پسندیدگی کے باعث ان کی فلموںکو اتنی پذیرائی ملی لیکن اب وہ بحیثیت اداکار کام نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری سے علیحدگی ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس پر وہ کسی قسم کا تبصرہ یا بحث پسند نہیں کرتے ۔

واضح رہے کہ سر ڈینیل ڈے لوئس کا شمار اس دور کے سب سے بڑے برطانوی اداکاروں میں ہوتا ہے جبکہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے برطانوی اداکار کی بے پناہ شہرت کا باعث ان کی فلم ’مائی لیفٹ فوٹ ،دیئر ول بی بلڈ‘ اور’ لنکن‘ بنی جو محدود عرصے کے لئے تھیں لیکن ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

ڈینیل ڈے لوئس تھامس اینڈسن کی فلم ’فینٹم تھریڈ‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو 25 دسمبرکو ریلیز کی جائے گی۔

 

 

تازہ ترین