امریکی سینیٹر مارکو روبیو کی ایوانکا ٹرمپ کے استقبال کے دوران انہیں گلے لگانے کی ناکام کوشش کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ایوانکا ٹرمپ ٹیکس ریفارمز اور ولادتی چھٹیوں کے معاملے پر بات چیت کے لیے واشنکٹن پہنچی تھیں۔جہاں ان کا استقبال سینیٹر مارکو روبیو نے کیا۔
اس موقع پر وہ انہیں گلے لگانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے دیکھے گئے جب کہ اس منظر کو کیمروں میں محفوظ کرلیا گیا۔
دو گھنٹے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔