• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ اور مذہب پرسیاست نہیں کرنا چاہئے، رشی کپور

Cricket And Religion Should Not Be Promoted Rishi Kapoor

ہندوستان کے سپراسٹار رشی کپور نے کہا ہے کہ کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے۔

رشی کپور نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل فادرز ڈے کے حوالے سے ایک متنازع ٹویٹ کے ذریعے ٹویٹر پر پاک بھارت جنگ چھیڑی۔

اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی عوام کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لیا۔ میں نے کہا بھی کہ مجھ سے غلطی ہو گئی لیکن لوگوں نے میرا جواب سنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے متعلق بہت غلط باتیں کیں مگر میں پریشان نہیں ہوتا کیونکہ بچے ہمارے ہوں یا پاکستان کے سب چھوٹی موٹی بدمعاشی کرتے ہیں. بچوں کو کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہئے مگر غیراخلاقی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صرف پیار کی بات کرتا ہوں، میں غلط ہوں آپ صحیح ہیں، میں ہار گیا، آپ جیت گئے۔

تازہ ترین