• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ لیگ: پاکستان آج ارجنٹینا سے مقابلہ کرے گا

World Hockey League Pakistan Plays Argentina Today

ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی ، پاکستان کا گروپ اے کی ٹاپ ٹیم ارجنٹینا سے مقابلہ آج ہوگا۔ ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے پاکستان کی کامیابی بہت اہم ہے۔

لندن میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اور ارجنٹائن ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

ارجنٹائن ٹیم چاروں میچز جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچی ہے جبکہ پاکستان کو ایونٹ میں واحد کامیابی اسکاٹ لینڈ کے خلاف ملی ہے جبکہ دیگر میچز میں پاکستان نے بری طرح شکست کھائی ہے۔

تازہ ترین