• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل

Search Operation Completes In Mach Nad Quetta Jails

بلوچستان کی کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، آپریشن کے دوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کیاگیا ہے۔

جیل حکام کی جانب سے سینٹرل جیل مچھ اور ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سرچ آپریشن گزشتہ روز اچانک شروع کیا گیا تھا، سرچ آپریشن کےدوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220موبائل فون برآمد کئےگئے، اس دوران جیلوں کی مختلف بیرکوں سے قینچیاں اور بلیڈ بھی برآمد کئے گئے۔

سرچ آپریشن کے بعد دونوں جیلوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں اور جیلوں میں جیل کے عملے اور قیدیوں سے ملنے والوں کی تلاشی بھی سخت کردی گئی ہے۔

تلاشی کے کام پر جیل انتظامیہ کےعلاوہ ایف سی بھی مامور ہے، جبکہ دونوں جیلوں میں سکیورٹی کے حوالے سے ایف سی کے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین