• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران گیس منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا، آصف درانی

Pakistan Iran Gas Project To Be Completed In 2 Years Asif Durrani

ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستانی سفیر نے ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں ایک سال کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے گوادر کے ساتھ چابہار بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

آصف درانی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے گئے ہیں اور بچے کچھے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق افغانستان کے حالات سے ہے، پاکستا ن افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا تھا جس کے نتائج اب تک سامنے آرہے ہیں۔

تازہ ترین