• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، ملیحہ لودھی

Militants Safe Houses Are In Afghanistan Maleeha Lodhi

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان سے باہر نہیں اندر موجود ہیں، پاکستان نے اپنی سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان پاکستان مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ گزشتہ 35 سال سے افغانستا ن میں جاری جنگ سے پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہوا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے حق میں ہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کرانے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو مکمل قیام امن کے لئے پر امن مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل فوجی کارروائیوں نے افغانستان کے خلاف سرحد کے قبائلی علاقوں سے تمام دہشت گرد اور عسکریت پسند گروپوں کا خاتمہ کیا ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پاک افغان سرحد کے خطرناک حصوں کی باڑ اور نگرانی سمیت سرحدی کنٹرول کو نافذ کرنے والا ہے۔

تازہ ترین