• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لچکدار اسکرین کے ساتھ با آسانی مڑنےوالا لیپ ٹاپ متعارف

Lenovo Introduced Introduced Rollable Laptop With Flexible Screen

جہاں یہ بات حقیقت ہے کہ لیپ ٹاپ کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں دودورتک کوئی ثانی نہیں وہیںاس جدید ٹیکنالوجی کا بھاری وزن اسے ہر لمحہ ساتھ رکھنے میں دشواری محسوس کراتا ہے۔۔

لیکن اس مشکل کو دور کیا دور جدید کی کامیاب ٹیکنالوجی کمپنی لینوو نے ۔

دنیا کی صف اوول ٹیکنالوجی کمپنی لینوو نےٹیکنالوجی ورلڈ ٹرانسفارم ایونٹ کے دوران ایک ایسے لیپ ٹاپ کا تصور متعارف کروایا ہے جسے کاغذ کی طرح رول کرکے کہیں بھی با آسانی لے جایا جاسکتا ہے ۔

لینووکمرشل بزنس کے سینئر وائس پریذیڈینٹ،کرسٹن تیزمن کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران رول ایبل رول متعارف کروایا گیا جسےلینوو ٹرانسفارم لیپ ٹاپ کانام دیا گیاہے ۔

ان کاکہناتھاکہ یہ ایک ایسا لیپ ٹاپ ہوگا جو لچکدار اسکرین کے ساتھ تیار کیا جائیگا جس کے باعث اسےآسانی کے ساتھ موڑاجاسکتا ہے ۔

مزید یہ کہ لیپ ٹاپ کو جب فولڈ کیا جاتا ہے تو وہ ایک فائل کی طرح بن جاتا ہے جس کے بعد اسے آسانی کے ساتھ کہیں بھی اٹھا کر لے جایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب لیپ ٹاپ پر ایک ڈھانچہ بنایا گیاہے جس کے ساتھ کی بورڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ پر ٹریک پیڈ کے بجائے نیچےکی جانب دائیں اور بائیں کلک کرنے کے لئے دوبٹن دیئے گئے ہیں۔ اگرچہ ٹریک پیڈ ہٹانے کا واضح مقصد بیان نہیں کیاجاسکا لیکن لینوو کے اس نئے لیپ ٹاپ میں صارفین کے لئے ایک نیا میڈیم شامل کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب لینوولیپ ٹاپ کی خاصیت یہ ہے کہ ایک اسٹائلش قلم کے ذریعہ صارف کو ٹچ اسکرین کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین