گھر بیٹھےٹیکسی بلانے کی سہولت فراہم کرنیوالی بین الاقوامی کمپنی اوبر کے بانی اور سی ای او’ٹراوس کلانک ‘نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوبر میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک بڑے گروپ نے کلانک سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس مطالبے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہےتاہم وہ ابھی بھی اوبر بورڈ کا حصہ ہیں۔ ٹراوس کلانک کے ساتھ گزشتہ ایک مہینے سے جنسی ہراساں سے متعلق تحقیقات بھی جاری تھیں۔