• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کے شہر موصل میں داعش نے جھکے ہوئے مینار والی تاریخی النوری مسجد کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے، داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی نے 2014ء میں اسی مسجد سے خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے موصل کی مسجد النوری تباہ کر دی ہے جبکہ داعش کا دعویٰ ہے کہ اس مسجد کو ایک امریکی لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا ہے۔

ادھر عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسجد کو دھماکے سے اڑانا شکست کا اعتراف ہے۔

عراقی فورسز کے کمانڈر کے مطابق واقعے کے وقت ان کے فوجی 50میٹر کی دوری پر تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی عراق اور شام میں متعدد تاریخی اور ثقافتی مقامات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

 

تازہ ترین