• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے پہلی اسپیشل عید ٹرین کل روانہ ہوگی

First Special Eid Train Departs From Karachi Tomorrow

عیدالفطر کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے بے قرار ہیں، ایسے میں پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئےکراچی سے 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، کل پہلی عید ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی۔

عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگرکاموں کیلئے کراچی آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں ٹرین سے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سے 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، عید اسپیشل ٹرینیں 23اور 24جون کو روانہ ہوںگی، جن کے ذریعے تقریباً 3ہزار مسافر سفر کریں گے۔

ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) ریلوے کراچی اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور مسافر ٹکٹ حاصل کرکے خوش ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی اسپیشل ٹرین جمعہ23جون کو صبح 11بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہےکہ وہ اپنی سہولت کے پیش نظر ٹرینوں کی روانگی کے مقررہ وقت کا خیال رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

تازہ ترین