• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایس جی میں بھارتی شمولیت ، موقف میںکوئی تبدیلی نہیں آئی،چین

Indian Membership Case In Nsg No Change In Chinas Stand

بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں شمولیت پر چینی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، چین بدستور اس معاملہ پر اپنے پہلے ہی فیصلہ پر کھڑا ہے ، بھارت آئندہ ہفتہ ہونے والی انتہائی اہم اجلاس میں شرکت کر کے 48ممالک کے ایلیٹ گروپ کی فہرست میں شامل ہونا چاہتا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا لائیو منٹ (live mint)کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا کہ این ایس جی گروپ کےلئے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

میڈیا کے مطابق این ایس جی کا اجلاس رواں ہفتے سوئزرلینڈ کے شہر برن میں منعقد ہونے والا ہے ۔ چین اور بھارت کے باہمی تعلقات کا انحصار اس معاملہ پر بہت زیادہ ہے ۔ بھارت کی جانب سے ایلیٹ گروپ میں داخلے کےلئے درخواست بھیجی جا چکی ہے ۔

پاکستان جو چین کا ہر موسم کا ساتھی ہے وہ بھی اس گروہ میں شمولیت کےلئے بیجنگ کی حمایت پر درخواست دائر کر چکا ہے جبکہ بھارت کو امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ یورپین ممالک کی بھی آشیر باد حاصل ہے ۔

بھارت کے ساتھ اس معاملہ پر مسلسل کئی اجلاسوں کے بعد چین نے کچھ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ میں شمولیت سے پہلے گروپ کے لئے کچھ اصول وضع کر لئے جائیں اور ان درخواستوں پر گروپ کے اصول وضع کرنے کے بعد غور کیا جائے ۔

تازہ ترین