• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان :خود کش کار دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

Afghanistan Suicide Bomb Blast Kills 34

افغانستان میں بینک کے باہر خود کش کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 34 ہوگئی ،واقعے میں 60افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔

خودکش حملہ آور نے لشکر گاہ میں بینک کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ اس وقت کیا گیا جب سرکاری ملازمین اور شہری اپنی تنخواہیں نکلوانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو جس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اس کے ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں ۔

طالبان سمیت کسی گروپ نے بھی ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین