• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا ٹرمپ کا دنیا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہار ہمدردی

Ivanka Trump Expressed Sympathy With Refugees Across The World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے عالمی یوم پناہ گزین پر دنیا بھر کے پناہ گزینوں کیلئے اظہار ہمدردی کیا لیکن شاید وہ پناہ گزینوں کیلئے اپنے ہی والد کا رویہ بھول گئیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا خصوصی بیان شائع کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ دنیا میں امن قائم کر کے پناہ گزینوں کے اس بحران کو حل کیا جانا چاہیےتاہم وہ اس حقیقت کو بھول گئیں کہ خود ان کے اپنے والد صدر ٹرمپ نے شامی پناہ گزینوں سمیت دیگرمسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

تازہ ترین