• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ہوائی اڈے پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی

Man Attacked With Knife In A Us Airport Police Man Injured

امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ کے ہوائی اڈے پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔

تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ ڈیوڈ گیلیوس کے مطابق 50 سالہ شخص نے ہوائی اڈے کی عمارت میں لیفٹیننٹ جیف نیول کی گردن میں چاقو گھونپ دیا۔

زخمی اہلکار کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وہ کینیڈا کا رہائشی ہے اور قانونی طور پر امریکا پہنچا، واقعے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔

تازہ ترین