• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانس سے بھرپورفلم ’ٹیولپ فیور‘ کا نیا ٹریلر جاری

Full Of Romance Tulip Fever Trailer Released

رومانس سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ برٹش ڈرامہ فلم ’ٹیولپ فیور‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جسٹن چیوک کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ڈیبورا موگیچ کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک شادی شدہ لڑکی کا پورٹریٹ بناتے ہوئے اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایلیسیا ویکیندر، ڈین ڈیہین، جوڈی ڈینچ، کارا ڈیلیونج، ٹام ہالینڈر اور کیون میک کڈ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ایلیسن اوون کی پروڈیوس کردہ یہ رومانس سے بھرپور فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین