• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مر دہوں یا خواتین تھکاوٹ دور کر نے کیلئے مساج کا سہارا لیتے ہیں جسے ماہر مساج تھراپسٹ ہاتھوں کے ذریعے پر سکون طریقے سے کر تے ہیں لیکن تائیوان میں تھکاوٹ دور کرنے کیلئے منفرد طریقہ مساج عام ہو رہا ہے ۔

اس طریقے میں مساج کیلئے چھری اور بغدوں کا استعما ل کیاجارہا ہے ۔

گزشتہ 13برس سے یہ مساج تھراپسٹ ہاتھ میں چھریوں اور بغدوں کو پکڑ کر اپنے گاہک کی گردن اور کندھوں پر ایسے ضرب لگاتے ہیں کہ جیسے گوشت کاٹ رہے ہوں۔

خاص مہارت اور محتاط طریقے سے وار کر تے یہ مساج تھراپسٹ کسی قسم کی غلطی نہیں کرتے اور گاہک بھی شکایت کے بجائے مطمئن ہو کر ہی ان کے پاس سے جاتاہے۔

 

تازہ ترین