• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Afghanistan And Ireland Got Test Status

افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس مل گیا ہے ، اب وہ بھی دیگر ٹیسٹ ممالک کے خلاف اس فارمیٹ کے میدان میں اُتر سکیں گی۔

اس بات کا فیصلہ لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس میں ہوا، جہاں ان دونوں ممالک کے ٹیسٹ اسٹیٹس کی منظوری دی گئی۔

افغانستان گیارہواں اور آئرلینڈ بارہواں ٹیسٹ پلیئنگ نیشن ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور آئرلینڈ بورڈ نے آئی سی سی کو ایسو سی ایٹ ممبرز سے ٹیسٹ ممبر بنانے کی درخواست دے رکھی تھی اور آئی سی سی کے اجلاس میں ان دونوں کو ٹیسٹ ممالک کی درخواست متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

 

تازہ ترین