• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے کی گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا

بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجیداچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا،ڈرائیور یا ایم پی اے کے بجائےمقدمہ نامعلوم افرادکےخلاف درج کر لیا گیاہے اور معاملہ دبانے کی سرتوڑ کوشش جاری ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکارکودن دیہاڑےکچل کرہلاک کرنےکا واقعہ بھی معمہ بنادیاگیا۔

کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کوسب کےسامنےکچلاگیاتھا۔اہلکار کو کچلنےوالی گاڑی پشتونخوامیپ کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی۔

پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا۔

مقدمہ درج کرنےمیں پولیس کی سادہ لوحی نے کئی سوالوں کوجنم دے دیاہے۔ گاڑی چلاکون رہاتھا؟ اتنی سی بات جاننے کی زحمت کیوں نہیں اٹھائی جارہی؟

قتل کونامعلوم افراد کےسرمنڈھنے میں کون کون شریک ہے؟

قانون کاشکنجہ قاتل پرکسنےکےبجائےڈھیلاکرنےکی اصل وجہ کیاہے؟ ۔اوریہ بھی کہ کیانامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ اس لیے درج کیاگیاہےکہ جوشخص گاڑی چلارہا تھا اس کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہونےکےبعدان حیلےبہانوں کاسہارا لیا جارہاہے۔

قانون نافذکرنے والےاہلکاروں کےلواحقین کوبھی انصاف نہ مل سکاتواس قانون پر اعتبارکون کرےگا۔

 

تازہ ترین