• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی 27ویں شب بھی کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

The 27th Anniversary Of Ramadan Also Loads Loadshedding In Karachi

رمضان کی 27ویں شب بھی کراچی کےمختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،گلستان جوہر،گلشن اقبال، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی ،اورنگی ،نیوکراچی،کیماڑی اورماڑی پورمیں بجلی کی فراہمی معطل رہی اورشہری اذیت سےدوچارہوئے۔

دوسری جانب کےالیکٹرک کاکہناہےکہ سحری میں رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے،لانڈھی، ملیر، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن میں بجلی کی فراہمی معمول پرہے۔

ترجمان کےمطابق صدر،ناظم آباد،گلستان جوہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے جبکہ ایف بی ایریا اور ناظم آباد کی2 پی ایم ٹیز پر کام جاری ہے، بجلی بحالی کیلئے عملہ مصروف عمل ہے۔

تازہ ترین