• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ : ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Sheikhupura Four Killed In A Trailer And Car Collision

شیخوپورہ میں موٹر وے پر ٹرالر اور کار کے تصادم میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لاہورمیں ملتان روڈپرسندرکےقریب دوبسوں میں تصادم کے نتیجے میں 15افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب حادثے میں 4 افراد چل بسے ۔ کار سوار افراد سرگودھا سے عید شاپنگ کے لیے لاہور جا رہے تھے۔ شیخوپورہ انٹرچینج پر ان کی کار ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کار سوار چار افراد وسیم، مبشر، اعجاز اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر لاہور میں ملتان روڈ پر سندر کے قریب 2 بسوں میں ٹکر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ سے 15افراد زخمی ہوگئےہیں جن میں سے 12 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیاگیا جبکہ خاتون سمیت 3 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

 

تازہ ترین