• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بمرا کی مہلک’ نوبال‘ ٹریفک شعور بیدار کرنے کی علامت بن گئی

Bumrahs Deadly No Ball Became A Sign Of Awareness Of Traffic

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی نوبال جس پر فخر زمان آئوٹ ہوئے تھے، بھارتیوں کے حواس پر چھاگئی ہے۔

بمرا کی جانب سے لائن کراس کرنا مہلک ثابت ہوا۔ اس بات سے متاثر ہوکر جے پور ٹریفک پولیس نے عوام میں شعور بیدا کرنےکے لئےاشتہار تخلیق کیا ہے۔

اس اشتہار میں ایک جانب بمرا کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے اور دوسری طرف گاڑیاں زیبرا کراسنگ پر کھڑی ہیں، ساتھ ہدایات درج ہیں کہ لائن کراس نہ کریں، یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ اتوار میگا ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں جسپریت بمرا نے میچ کے چوتھے اوور میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کو دھونی کے ہاتھوں کیچ کرا کے جشن منانا شروع بھی نہیں کیا تھا کہ امپائر نے اسے نو بال قرار دیا۔

تازہ ترین