• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی

Special Eid Train Will Be Arrive Today From Karachi

عیدالفطر کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے بے قرار ہیں، ایسے میں پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے کراچی سے 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی ٹرین آج روانہ ہوگی۔

عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگر کاموں کیلئے کراچی آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سے 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ’’عید اسپیشل ٹرینیں‘‘ 23اور 24جون کو روانہ ہوںگی۔ جن کے ذریعے قریباً 3ہزار مسافر سفر کریں گے۔

عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور مسافر ٹکٹ حاصل کرکے خوش ہیں ، پہلی اسپیشل ٹرین جمعہ23جون کو صبح 11بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہےکہ وہ اپنی سہولت کے پیش نظر ٹرینوں کی روانگی کے مقررہ وقت کا خیال رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

تازہ ترین