• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں گرمی کیابڑھی، منظر تبدیل ہوکر ’دیسی‘ لگنے لگے

تمام تصاویر اور ویڈیو : افضل ندیم ڈوگر ، پیرس، فرانس :

یہ مناظر پاکستان کے کسی شہر میں احتجاجی مظاہرے کے نہیں بلکہ فرانس کے شہر پیرس میں گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے منچلوں نے پانی کی سپلائی لائن کا والو توڑ دیا ہے۔

جون جولائی کے مہینوں میں پاکستان میں گرمی عروج پر ہوتی ہے لیکن یورپین ممالک ٹھنڈے ہوتے ہیںمگر ان دنوں یورپ بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاویز کر گیا ہے۔

خوشبوؤں اور فیشن کے حوالے سے مشہور فرانس کے شہر پیرس میں گرمی ان دنوں جاری پیرس ائیر شو میں بھی جلوے دکھا رہی ہے جہاں دُنیا بھر سے ہزاروں مندوبین اچانک گرم ہوئے موسم سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

دھوپ اور گرمی سے بچنے کیلئے شرکاء ہیٹ پہنے نظر آئے، نمائشی ہالز میں حبس اور گرمی سے بچنے کے لئے شرکاء ہاتھوں سے پنکھے جھلتے رہے۔

یہ مناظر پیرس ائیر شو کے باہر کی مرکزی شاہراہ کے ہیں جہاں گرمی کے ستائے ہوئے منچلوں نے واٹر سپلائی لائن کا والوو توڑ دیا جس سے پانی کے گزوں اُونچے فوارے نے علاقے کا منظر ہی بدل دیا۔دیکھا دیکھی بچے تو بچے، گرمی بھگانے کیلئے بڑے بھی اس خودساختہ نعمت پر اُمڈ آئے اور دن بھر انتہائی تیز فوارے اور اُس سے ہونے والی مصنوئی بارش میں نہاتے رہے۔

گرمی سے بچنے کیلئے شہری واٹر پارکس اور پکنک پوائنٹس پر بھی معمول سے زیادہ تھےجبکہ چوراہوں پر لگے فواروں میں بھی منچلے ڈبکیاں لگاتے دکھائی دئیے۔

یورپ کے ٹھنڈے ملکوں میں سردی سے بچائو کے تو خاطر خوا ہ انتظامات ہیں لیکن گھروں میں ائیر کنڈیشنرز یا پنکھوں کی صدیوں سے روایت نہیں۔

حالیہ موسمی تبدیلی نے یورپین عوام کی روایت بھی بدل دی ہےاور اب وہ گھروں میں پنکھے لانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ بازاروں میں پنکھوں کی خرید و فروخت کے منظر عام ہونے لگے ہیں۔

تازہ ترین