• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Media Forum The Participation Of Journalists From More Than 100 Countries

جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچے ویلے کی جانب سےتین روزہ دسواں گوبل میڈیا فورم 2017 اختتام پذیر ہوا۔

فورم میں دُنیا بھر کے ایک سو ممالک سے صحافیوں ،شہری حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے نمائندوں اور سیاستدانوں نے شرکت کی ۔

گلوبل میڈیا فورم میں’شناخت اور تنوع‘ کے عنوان سے 71 سے زائد سیشن اور ورکشاپ ہوئےجن میں ٹیکنالوجی ، فیک نیوزاور خاص طور پر موبائل رپورٹنگ حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے ۔

اس موقع پر شرکاء کو نیٹ ورکنگ اور ایک دوسرے سے جان پہچان کا بھی کھل کر موقع ملا ۔

ہر سال فورم سے پہلے 50 سے زائد عنوان رکھے جاتے ہیں جن پر تحقیق کے بعد فورم کے موقع پر اس پر بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔

میڈیا فورم میں اس بار آزادی اظہار کا ایوارڈ بھی دیا گیا جو وائٹ ہاوس کوریسپونٹینٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ جیف میسن نے وصول کیا۔

حاضرین کا کہنا تھا کہ اس ون ونڈو فورم میں ٹریننگ اور ایکسر سائز کے علاوہ تجربے میں بھی اضافہ ہوا اور گلوبل میڈیا جیسے فورمز دُنیا کیلئے اک پُل کی سی حیثیت رکھتی ہیں جس سے کمیونی کیشن کا موقع ملتا ہے ۔

فورم کے اختتام پر ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبرگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا -

شرکاء کے اعزاز میں دریائے رائن میں کروز ڈنر اور ڈوئچے ویلے کے مرکزی دفتر میں عشائیہ بھی دیاگیا۔

تازہ ترین