• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Opening Of The Air Show In France

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ائیر شو 2017 جاری ہے ۔شو کا افتتاح فرانسیسی صدر عمانویل میک غوں نے کیا۔

دفاعی، مسافر اور لڑاکا طیاروں کے شاندار کرتب دکھائے گئے۔

دو سال پہلے کی طرح پاکستان کی جانب سے یہاں اسٹال نہیں لگایا گیا اور نہ ہی سازو سامان کی نمائش کی گئی محض پاکستان ایئر فورس کے وفد نے محض مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی ۔

لا بور جے ایئرپورٹ پیرس میں جاری شو میں پاکستان سمیت 300 سے زائد وفود نے شرکت کی۔ فرانس کے صدر عمانویل میک غوں نے دفاعی، کاروباری نوعیت کے جہازروں اور لڑاکا طیاروں کے شاندار ہوائی کرتب اور مظاہروں کے درمیان اس نمائش کا افتتاح کیا۔

سفیر پاکستان اور وفد کے اراکین نے نمائش کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تاریخی اور دفاعی شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں۔ وفد کے اراکین پیرس میں اپنے قیام کے دوران دوسرے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور متعلقہ شعبے میں نئی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔

پیرس میں بین الاقوامی ہوابازی کی نمائش کے انعقاد سے پوری دنیا سے ائیروناٹک، ڈیجیٹل اور ایئرسپیس سیکٹر سے تعلق رکھنے والے لوگ اکھٹے ہوتے ہیں۔

تقریباً دوہزار تین سو سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان، 30ممالک اور پوری دنیا سے 300 سرکاری وفود اس عالمی نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

سال2015 میں پاکستان نے تین جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ 51ویں پیرس ایئرشو میں شرکت کی تھی۔

تازہ ترین