• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Father And Daughter Egg Breaking World Record In Us

امریکی شخص نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک ہاتھ سے انڈے توڑنے کا مظاہرہ کیا۔ باپ بیٹی نے ایک منٹ میں 33انڈے توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو انڈے بےحد غذائی فوائد کے حامل ہوتے ہیں تاہم اِنہی انڈوں کے ذریعے ایک امریکی شخص نے اپنے بیٹی کے ہمراہ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

امریکی رہاست کیلیفورنیا میں باپ اور بیٹی پر مشتمل دو ٹیموں کے درمیان ایک ہاتھ سے انڈے توڑنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں ’روس میک کرڈی‘ نامی شخص اور اُن کی بیٹی ’میرا‘ نے مل کر ایک منٹ میں 33انڈے توڑ کر گلاس میں ڈالنے کا شاندار مظاہرہ کرکے نہ صرف یہ مقابلہ جیت لیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 28انڈوں کا تھا۔

تازہ ترین