• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جےآئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ دیدیا، چیئرمین ایف بی آر

Jit Requed Record We Giveschairmen Fbr

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا تھا سارا دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے کبھی بھی کچھ نہیں چھپایا جبکہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کا 1980ء سےاب تک کا ریکارڈ دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا جے آئی ٹی کو کون سا ریکارڈ نہیں دیا گیا، شریف خاندان کے ریکارڈ میں تو کوئی ردو بدل نہیں کی گئی۔

ڈاکٹر ارشاد نے مزید کہا کہ قانون کےمطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہرسال فائل کرناضروری تھاجبکہ جے آئی ٹی نےجس سال کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ مانگی اس سال کی نہیں ہے۔

تازہ ترین