• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Senator Babar Awan Joined The Tehreek E Insaf

پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرگئی، سنیٹر بابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، انہوں نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان بھی کردیا ۔

بابر اعوان کی شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بابر اعوان کے بیٹے والد سے پہلے تحریک انصاف میں آئے، بابراعوان اب شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں،سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور فوج کے علاوہ سارے اداروں پر گاڈ فادر کا قبضہ ہے،ہمارے ادارے تباہ کیے گئے،سب ادارے تو گاڈ فادر نے تباہ کردیے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف 2اداروں فوج اورسپریم کورٹ کی ساکھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف سکڑتا ہوا اسٹیٹس کو اور دوسری طرف عوام ہیں، تبدیلی وہ ہوگی جب ملک میں ادارے مضبوط ہوں گے،سنگاپور اور ملائیشیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے مجھ پرالیکشن کمیشن میں چارپانچ کیس دائرکیے ہیں، وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں، یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سےلوگ نہیں آرہے،جوبھی پارٹی میں شامل ہوا،اس نےکوئی مطالبہ نہیں کیا،خیبرپختونخوا میں دیگرجماعتوں سے بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر بابر اعوان نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ نے میری رہ نمائی کی ہے ، وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جاؤں۔

تازہ ترین