• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

Prime Minister Condemns Blasts In Parachinar

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاراچنار دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعاکی۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا، دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔

تازہ ترین