• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا:8سو فٹ کی بلندی پر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

Croatia A Rifle At A Height Of 800 Feet On The Rope

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

کچھ جانبازکرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے کروشیاپہنچ گئے، ایڈونچر کے شوقین جوانوں نے کروشیا کی ریڈ لیک نامی جھیل کا انتخاب کیا اور جھیل کے اوپر 8سو فٹ بلندی پر تنی طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

اس کارنامے کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیاجب ایک نوجوان اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھڑا گیا۔

تاہم حفاظتی اقدامات اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار انداز میں اسٹنٹ مکمل کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین